Aug ۲۰, ۲۰۱۹ ۰۹:۳۷ Asia/Tehran
  • آرٹیکل 370  ہٹنے کے بعد سے کشمیرکی نصف کرکٹ ٹیم لاپتہ

ہندوستان کے زیرانتظام کشمیرکی نصف کرکٹ ٹیم کپتان پرویز رسول سمیت لاپتہ ہو گئی ہے۔

ہندوستانی میڈیا کے مطابق آرٹیکل 370  ہٹنے کے بعد سے جموں وکشمیرکے کئی کھلاڑیوں سے رابطہ نہیں ہوپا رہا ہے۔ جموں وکشمیرکرکٹ ایسوسی ایشن اپنےکھلاڑیوں کےساتھ رابطہ میں نہیں ہے، جس میں کپتان پرویزرسول بھی شامل ہیں۔

جموں وکشمیرکرکٹ ایسوسی ایشن کے چیف ایگزیکٹیوشاہ بخاری نےانڈین ایکسپریس سے بات چیت کرتے ہوئےکہا کہ اگر حالات بہتر ہوئے تو شاید وجےٹرافی میں حصہ لیں ۔ تاہم ان کا کہنا تھا کہ ہمارا اپنے کھلاڑیوں سےکوئی رابطہ نہیں ہے۔ ہم نےکچھ کھلاڑیوں سے بات ضرورکی لیکن جوکھلاڑی وادی میں ہیں ہم ان سےرابطہ نہیں کرپارہے ہیں کیونکہ ان کےموبائل فون کام نہیں کررہے ہیں۔ ہمیں یہ بھی نہیں معلوم کہ کپتان پرویزرسول کہاں ہیں۔

یاد رہے کہ وجے ٹرافی میں کئی ریاستی ایسوسی ایشن کی ٹیمیں حصہ لیتی ہیں۔ اس ٹرافی کا انعقاد نئےکھلاڑیوں کی تلاش اورمیچ پریکٹس کےلئےآندھرا کرکٹ ایسوسی ایشن کرتی ہے۔ آندھرا کرکٹ ایسوسی ایشن نے جموں وکشمیرکرکٹ ایسوسی ایشن کی انٹری کےلئے17 اگست تک انتظارکیا،لیکن ریاست کی ایسوسی ایشن اپنےکھلاڑیوں سے رابطہ ہی نہیں کر پائی۔ جموں وکشمیرکی ٹیم کواس ٹرافی سے پہلے 10 پریکٹس میچ کھیلنےتھے، لیکن وادی میں حالات تبدیل ہونےکےبعد ایسا نہیں ہوسکا۔ ریاست کی ٹیم صرف 4 پریکٹس میچ ہی کھیل سکی اوراس کےبعد فون اورانٹرنیٹ خدمات بند ہونےسےکھلاڑیوں کے ساتھ رابطہ بھی منقطع ہو گیا۔

واضح رہے کہ جموں وکشمیرمیں آرٹیکل 370 ہٹنےکےبعد سے دفعہ 144 نافذ ہےاورریاست کی موبائل اورانٹرنیٹ خدمات بھی بند رکھی گئی ہیں۔

 

ٹیگس