اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل سے ہندوستان کے وزیراعظم کی ملاقات
فرانس میں ہندوستان کے وزیراعظم نریندرمودی نے اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل سے ملاقات کی۔
ہندوستان کے وزیراعظم نریندر مودی نے کل فرانس میں جی۔7 چوٹی کانفرنس کے دوران اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوٹریس سے ملاقات کی۔ ہونے والی ملاقات میں دونوں رہنماؤں کے مابین ماحولیات ، دہشت گردی ، عالمی منظرنامے پر گفتگو ہوئی۔بتایاجارہاہے کہ مودی اوراقوام متحدہ کے جنرل سکریٹری کے مابین جموں و کشمیر کے حالات پرگفتگوکی گئی دونوں رہنماؤں نے وسیع تر موضوعات پر ثمرآور بات چیت کی۔
واضح رہے کہ حکومت ہند کی جانب سے جموں و کشمیر کے خصوصی موقف کی تنسیخ اوراس ریاست کو دو مرکزی زیرانتظام علاقوں میں تقسیم کئے جانے کے پس منظر میں ان دونوں قائدین کی یہ پہلی ملاقات و بات چیت تھی۔
یادرہے کہ انتونیو گوٹریس نے ہندوستان اور پاکستان پر زیادہ سے زیادہ صبروتحمل کا مظاہرہ کرنے کی ضرورت پر زور دیا تھا اور کہا تھا کہ ایسے اقدامات سے گریز کیا جائے جن سے جموں و کشمیر کا موقف متاثر ہوسکتا ہے۔