ہندوستان کے وزیر اعظم کی چینی صدر سے ملاقات
ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی چین کے صدر شی جنپنگ سے ملاقات اور گفتگو کے لئے تمل ناڈو کے مہابلی پورم پہنچ گئے ہیں
ہندوستانی وزیر اعظم چینی صدر کے ساتھ مہابلی پورم میں غیر رسمی ملاقات کریں گے۔ نریندر مودی چنئی میں کچھ دیر رکنے کے بعد مہابلی پورم پہنچے۔ہندوستانی وزیر اعظم نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ یہ بہت ہی فخر کی بات ہے کہ تمل ناڈو صدر جنپنگ کا استقبال کررہا ہے۔
یہ ملاقات ہندوستان اور چین کے رشتے کو مضبوط کرےگی۔
زیراعظم نریندرمودی اور چین کے صدر شی جنپنگ کے درمیان جمعہ سے تمل ناڈو کے مہابلی پورم میں ہونے والی ملاقات میں دونوں لیڈروں کے علاوہ چین کے وزیر خارجہ وانگ یی، ہندوستان کے وزیر خارجہ ایس جے شنکر اور قومی سکیورٹی کے مشیر اجیت ڈوبھال پر بھی موجود رہیں گے۔ہندوستانی وزیراعظم اور چینی صدر کے درمیان ملاقات میں سرحدی سلامتی سے متعلق مسئلے، تجارت اور دونوں ملکوں کے درمیان رشتے بہتر کرنے کی سمت میں مشترکہ فوجی مشقوں کے سلسلے میں بات چیت ہوسکتی ہے۔اس سے قبل ہندوستان کے قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوبھال اور چین کے وزیر خارجہ وانگ یی کے درمیان ستمبر میں نئی دہلی میں ملاقات ہونی تھی لیکن چین کے ذریعہ مودی حکومت کی جانب سے جموں و کشمیر سےآرٹیکل تین سو ستر ہٹائے جانے کے سلسلے میں دئے گئے بیان کے بعد دونوں ملکوں کے درمیان ملاقات ملتوی ہوگئی تھی۔