Dec ۰۸, ۲۰۱۹ ۰۸:۱۱ Asia/Tehran
  • ہندوستان: اناج منڈی میں آتشزدگی 43 ہلاک

اطلاع ملنے کے بعد مقامی تھانہ پولیس اور فائر بریگیڈ کی گاڑیاں جائے وقوع پر پہنچ گئیں اور امدادی سرگرمیاں شروع کیں۔

ہندوستان کے دارالحکومت نئی دہلی میں ایک مرتبہ پھر آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا ہے ۔

دہلی کے رانی جھانسی روڈ کے نزدیک بیگ بنانے والی فیکٹری (اناج منڈی) کی چار منزلہ عمارت میں آج اتوار کی صبح شدید آگ لگ گئی جس میں کم از کم 43 افراد کی دم گھٹنے سے موت ہو گئی اور مرنے والوں کی تعداد میں ابھی مزید اضافہ ہو سکتاہے۔ فائر بریگیڈ کے افسر کے مطابق واقعہ کی اطلاع صبح پانچ بجکر 20 منٹ کے قریب موصول ہوئی اور اس کے بعد فوری طور پر فائر بریگیڈ کی 25 سے زائد گاڑیوں کو موقع پر بھیجا گیا ۔ افسر کے مطابق عمارت سے باہر نکالے گئے لوگوں کو نزدیکی لوک نائک جے پرکاش اسپتال (ایل این جے پی ) اور ہندو راؤ اسپتال میں داخل کیا گیا ہے ۔

واضح رہے کہ 19 نومبر کو بھی دہلی کے علی پور میں واقع ایک گودام میں آگ لگ گئی تھی ۔

 

ٹیگس