نئی دہلی میں جواد ظریف کے صلاح و مشورے
ایران کے وزیر خارجہ نے نئی دہلی میں منعقدہ رائے سینا ڈائیلاگ اجلاس میں شریک ممالک کے حکام سے علاقے اور دنیا کے اہم ترین حالات کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔
ایران کے وزیرخارجہ نے اس اجلاس کے موقع پر ہندوستان کی قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوال سے ملاقات میں باہمی تعلقات اور اہم ترین علاقائی و عالمی حالات کے بارے میں گفتگو کی۔
ایرانی وزیر خارجہ نے نئی دہلی میں رائےسینا ڈائیلاگ اجلاس کے موقع پر افغانستان کی قومی سلامتی کے مشیر حمداللہ محب، جرمنی کے وزیر مملکت برائے خارجہ امور نیلسن آنین اور روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاؤروف سے بھی ملاقات کی اور اہم علاقائی و عالمی مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔ ایران کے وزیر خارجہ رائے سینا ڈائیلاگ اجلاس میں شرکت کے لئے منگل کو نئی دہلی پہنچے تھے۔ پانچواں رائے سینا ڈائیلاگ اجلاس منگل سے نئی دہلی میں شروع ہوا ہے اور جمعرات تک جاری رہے گا۔اس اجلاس میں دنیا کے ایک سو تین ملکوں کے سات سو وفود شریک ہیں جن میں دنیا بھر کی سیاسی، اقتصادی، سائنسی اور ثقافتی شخصیات موجود ہیں۔