Feb ۰۹, ۲۰۲۰ ۱۱:۱۳ Asia/Tehran
  • دہلی انتخابات میں بی جے پی کو شکست اورکیجروال کے وزیراعلی بننے کا امکان

مقامی میڈیا کے ایگزٹ پول کے مطابق حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کو ریاستی انتخابات میں بدترین شکست کا امکان ہے۔

دہلی میں اسمبلی انتخابات کے ووٹوں کی سرکاری گنتی 11 فروری 2020 کو ہوگی جس کے بعد یہ معلوم ہوگا کہ دہلی میں کس پارٹی کو اقتدار ملے گا تاہم دہلی انتخابات کے نتائج سے پہلے کئی بڑے اداروں اور ایجنسیوں کی جانب سے ایگزٹ پول کروائے گئے ہیں جن کے مطابق نئی دہلی کے الیکشن میں عام آدمی پارٹی کو بی جے پی پر برتری حاصل ہے اور ممکنہ نتائج میں اروند کیجروال تیسری مرتبہ نئی دہلی کی گدی سنبھالیں گے۔

جبکہ مقامی میڈیا کے ایگزٹ پول کے مطابق حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کو ریاستی انتخابات میں بدترین شکست کا امکان ہے اورعام آدمی پارٹی ایک بار پھر اسمبلی میں پوری اکثریت کے ساتھ واپس حکومت بناسکتی ہے اور اسے 59 سے 68 سیٹوں پر کامیابی مل سکتی ہے جبکہ بی جے پی کو 2 سے 11 نشستوں پر کامیابی کا امکان ہے۔

خیال رہے کہ ریاستی انتخابات میں جیت کے بعد عام آدمی پارٹی مسلسل تیسری مرتبہ حکومت بنائے گی۔

 

ٹیگس