Feb ۲۶, ۲۰۲۰ ۱۳:۴۴ Asia/Tehran
  • دہلی میں فسادات جاری ، مرنے والوں کی تعداد بیس ہوگئی

دہلی کے فسادات میں مرنے والوں کی تعداد بیس ہوگئی ۔

ہندوستان کے درالحکومت دہلی کے شمال مشرقی علاقوں میں دہلی پولیس اور سیکورٹی دستے اور انتظامیہ فسادات رکوانے میں اب تک کامیاب نہیں ہوسکی ہے ۔ شمال مشرقی دہلی میں چار دن سے جاری فسادات میں مرنے والوں کی تعداد بیس اور زخمیوں کی تعداد دوسو سے تجاوز کرگئی ہے ۔ہندوستانی ذرائع کے مطابق گوکل پوری میں بدھ کی صبح دفعہ ایک سو چوالیس نافذ ہونے کے باوجود فسادیوں نے ایک دکان میں آگ لگا دیپورے شمال مشرقی دہلی میں پولیس کے علاوہ سکیورٹی دستوں کی اضافی نفری بھی تعینات کردی گئی ہے ۔حکام اور مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنما بار بار امن کی اپیلیں کررہے ہیں لیکن کشیدگی برقرار ہے ۔گرو تیغ بہادر اسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ سنیل کمار گوتم کے مطابق ایک سو نواسی زخمیوں کو اسپتال میں داخل کرایا گیا جس میں سے بیس لوگوں کی موت ہو چکی ہے ۔اسپتال ذرائع نے بتایا کہ دس سے زائد افراد کی حالت اب بھی نازک بنی ہوئی ہے جس کے پیش نظر مرنے والوں کی تعداد بڑھنے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے ۔دوسری طرف جامعہ ملیہ اسلامیہ کے طلبانے فسادات کو رکوانے کے لئے کوئی ٹھوس قدم نہ اٹھانے پر دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کے گھر کا گھیراؤ کیا۔ پولیس نے احتجاجی طلبا کو منتشر کرنے کے لئے پانی پھینکنےوالی توپوں کا استعمال کیا اور کچھ طلبا کو گرفتار کرلیا ہے۔دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے شمال مشرقی دہلی کے کچھ علاقوں کی صورتحال کو سنگین قرار دیتے ہوئے لوگوں میں اعتماد پیدا کرنے کے لئے فوج تعینات کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

ٹیگس