دیار جمہوریت میں دم توڑتی انسانیت! ۔ پوسٹر
ہندوستان سے موصول ہونے والی خبروں نے وہاں پر جمہوریت و آزادی کی موجودہ صورتحال پر بڑے سنجیدہ سوال کھڑے کر دئے ہیں۔
ہندوستان قدیم زمانے سے جمہوریت اور گنگا جمنی تہذیب و تمدن کا گہوارہ سمجھا جاتا رہا ہے۔ مگر چند برسوں سے ہندو نواز تنظیم بی جے پی کے اقتدار میں آنے کے بعد سے وہاں کے حالات بڑی تیزی سے بدل رہے ہیں اور آئے دن کچھ ایسی تصاویر اور خبریں ہندوستان سے منظر عام پر آ رہی ہیں جنہوں نے جمہوریت اور گنگا جمنی تہذیت کی موجودہ صورتحال پر بڑے سنجیدہ سوال کھڑے کر دئے ہیں۔ وہی جمہوریت و تہذیب جو قدیم زمانے سے ہندوستان کا کم نظیر خاصہ سمجھی جاتی تھی،وہ آج نفرت، دشمنی، کینے اور تعصب کی آگ میں جھلستی نظر آ رہی ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ ڈاکٹر محمد جواد ظریف نے حال ہی میں ہندوستان کو ایران کا دیرینہ دوست بتاتے ہوئے، وہاں کے حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ مسلمانوں کے خلاف منصوبہ بند سازش کے تحت ہونے والے تشدد آمیز اور انتہا پسندانہ اقدامات کے سلسلہ کو لگام دیں۔