Apr ۱۰, ۲۰۲۰ ۱۱:۰۳ Asia/Tehran
  • ہندوستان میں کورونا سے 228 ہلاک، 6771 متاثر

وزارت صحت کی جانب سے آج جمعہ کی صبح جاری اعداد و شمار کے مطابق کورونا وائرس کا قہر اس ملک کی 31 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں جاری ہے۔

ہندوستانی میڈیا کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 547 نئے معاملے سامنے آنے کے ساتھ ہی اب تک 6771 معاملوں کی تصدیق ہو چکی ہے۔ ان میں 71 غیر ملکی مریض بھی شامل ہیں۔

کورونا وائرس سے گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران مزید 30 لوگوں کی موت ہونے کے بعد مرنے والوں کی تعداد 228 ہو گئی ہے جبکہ اب تک  635 متاثرین صحتیاب ہونے میں کامیاب بھی ہوئے ہیں۔

ہندوستان میں جمعرات کے مقابلے میں جمعہ کو متاثرین اور مرنے والوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔

وزارت صحت کے مطابق ملک میں کورونا سے سب سے متاثر ریاست مہاراشٹر ہے جہاں اب تک 1364 لوگ  کورونا میں مبتلا ہوئے ہیں اور 97 لوگوں کی موت ہو گئی ہے۔ مہاراشٹر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 25 افراد ہلاک اور 117 لوگ متاثر ہوئے ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ کورونا کی روک تھام کے پیش نظر اس وقت ہندوستان میں اکیس دن کا ملک گیر لاک ڈاؤن جاری ہے۔

 

ٹیگس