ہندوستانی حکومت کی مذمت، اقلیتوں پر تشدد کا معاملہ سامنے آ گیا
ہندوستان میں سی اے اے اور اقلیتی برادری کے خلاف تشدد کے معاملوں کا حوالہ دے کر خاص تشویش والے ممالک کی فہرست میں ہندوستان کا نام ڈالنے کی امریکا کے بین الاقوامی مذہبی آزادی کمیشن کی سفارش کرنے پر ہندوستانی حکومت کا شدید رد عمل سامنے آیا ہے۔
ہندوستان نے امریکی بین الاقوامی مذہبی آزادی کمیشن USCIRF) ) کی رپورٹ کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ کمشین کا یہ جانبدار او غیر شفاف بیان کوئی نیا نہیں ہے۔
واضح رہے کہ دنیا بھر میں مذہبی آزادی کی نگرانی کرنے کے ذمہ دار امریکی کمیشن نے منگل کے روز ٹرمپ انتظامیہ کے خارجہ امور سے ہندوستان سمیت 14 ممالک کو خاص تشویش والے ممالک (سی پی سی) میں درج کرنے کو کہا اور الزام لگایا کہ ان ممالک میں مذہبی اقلیت پر حملے بڑھتے جا رہے ہیں۔
ہندوستان کی وزارت خارجہ نے کہا کہ ہم امریکی بین الاقوامی مذہبی آزادی کمیشن کی سالانہ رپورٹ میں ہندوستان کے خلاف تنقید کو مسترد کرتے ہیں، ہندوستان کے خلاف اس کے اندازے والے اور جانبدارانہ بیان نئے نہیں ہیں لیکن اس موقع پر اس کی غلط بیانی نئی سطح پر پہنچ گئی ہے۔