کشمیر میں تصادم جاری ایک جاں بحق
انتظامیہ نے احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے وادی کشمیر میں موبائل اور انٹرنیٹ سروسز منقطع کردی ہیں۔
کشمیر میڈیا سروس کی رپورٹ کے مطابق ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کے پلوامہ کے دو الگ الگ مقامات پر عسکریت پسندوں اور ہندوستان کی سکیورٹی فورسز کے مابین فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے اور اب تک کی تازہ ترین اطلاعات کے مطابق ایک عسکریت پسند جاں بحق ہوا ہے۔
جموں و کشمیر پولیس کے مطابق بیگ پورہ میں جاری تصادم کی جگہ پرا یک اعلیٰ عسکریت پسند کمانڈر بھی موجود ہے۔
انتظامیہ نے احتیاطی طور پر وادی کشمیر میں موبائل انٹرنیٹ خدمات منقطع کردی ہیں۔
اس سے پہلے شمالی کشمیر کے ہندواڑہ علاقے کے ایک گاوں میں ہوئے تصادم میں فوج کے ایک کرنل اور میجر سمیت پانچ سیکورٹی اہلکار مارے گئے تھے۔ سکیورٹی اہلکاروں نے دو ملٹینٹوں کو مار گرایا تھا۔ جبکہ وسطی کشمیر میں ضلع بڈگام کے پکھرپورہ علاقہ میں منگل کو مسلح افراد کی طرف سے کئے گئے گرینیڈ حملے میں ایک پولیس افسر، ایک سینٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) اہلکار اور چار عام شہریوں سمیت کم از کم 6 افراد زخمی ہوئے تھے۔