May ۱۹, ۲۰۲۰ ۱۷:۲۱ Asia/Tehran
  • کشمیر میں جھڑپ، دو عسکریت پسندوں کو ہلاک کرنے کا دعوی / اپڈیٹ

ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں فوج اور مسلح علیحدگی پسندوں کے درمیان ایک تصادم میں دو عسکریت پسندوں کے مارے جانے کی خبر ہے۔

سری نگر سے ہمارے نمائندے نے رپورٹ دی ہے کہ پیر اور منگل کی درمیانی رات دیر گئے سری نگر کے پائین شہر کے کنہ مزار نواح کدل علاقے میں ہندوستانی سیکورٹی اہلکاروں اور عسکریت پسندوں کے درمیان جھڑپ شروع ہوئی جس کا سلسلہ منگل کی صبح تک جاری رہا۔ اس جھڑپ میں حزب المجاہدین کے دو عسکریت پسندوں کے مارے جانے کی خبر ہے۔ جھڑپ میں ہندوستان کے دو سیکورٹی اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔

جنید صحرائی ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کے سرکردہ علیحدگی پسند رہنما محمد اشرف صحرائی کا بیٹا تھا ۔ اس نے دو ہزار اٹھارہ میں حزب المجاہدین میں شمولیت اختیار کی تھی۔
رپورٹ کے مطابق تصادم کے بعد مقامی انتظامیہ نے احتیاط کے طور پر پورے سری نگر میں موبائل فون اور انٹرنیٹ کی خدمات بند کر دیں تاہم سرکاری مواصلاتی کمپنی بی ایس این ایل کی موبائل سروس اور براڈ بینڈ انٹرنیٹ خدمات کو اس بندش سے مستثنی رکھا گیا ہے۔
مقامی انتظامیہ نے اسی کے ساتھ سری نگر کے پائین شہر میں عسکریت پسندوں کی حمایت میں احتجاجی مظاہروں کو روکنے کے لئے سیکورٹی اہلکاروں کی بھاری نفری تعینات کر دی ہے۔

ٹیگس