گجرات کے کیمیائی کارخانے میں لگی آگ، درجنوں ہلاک و زخمی
Jun ۰۴, ۲۰۲۰ ۱۵:۲۵ Asia/Tehran
ہندوستان کی ریاست گجرات میں کیمیائی مواد تیار کرنے والے ایک کارخانے میں آگ لگنے سے درجنوں افراد کے ہلاک اور زخمی ہونے کی خبر ہے۔
ہندوستانی میڈیا ذرائع کے مطابق ریاست گجرات کے ضلع بھروچ کے دہیج میرین نامی علاقے میں ایک کیمیکل کمپنی میں لگنے والی آگ لگنے سے کم سے کم نو افراد ہلاک اور پچاس زخمی ہوگئے۔ رپورٹ کے مطابق آگ پر قابو پالیا گیا ہے۔
سرکاری ذرائع نے بتایا ہے کہ اس کارخانے میں آگ بدھ کی رات لگی تھی۔ بتایا گیا ہے کہ کارخانے کے ایک ری ایکٹر میں اچانک دھماکہ ہو گیا جس بعد آگ نے پورے کارخانے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ۔ ری ایکٹر میں دھماکے کی وجہ تا حال معلوم نہیں ہو سکی ہے۔