Jun ۲۴, ۲۰۲۰ ۰۸:۱۱ Asia/Tehran
  • ہندوستان کی وزارت خارجہ میں پاکستانی ناظم الامور طلب

ہندوستان نے پاکستان کے ناظم الامور سید حیدر شاہ کو وزارت خارجہ میں طلب کر کے دونوں ممالک کے مابین ہونے والے معاہدے کی خلاف ورزی پر پاکستان سے کہا ہے کہ وہ ہندوستان میں اپنے سفارتی عملے کی تعداد پچاس فیصد تک کم کرے۔

ہندوستان کی وزارت خارجہ نے اس موقع پر پاکستان کے ناظم الامور سے کہا کہ پاکستان کی سرگرمیاں دوجانبہ معاہدے اور ویانا کنونشن کی خلاف ورزی کے مترادف ہے اس لئے پاکستان کو چاہئے کہ وہ ایک ہفتے کے اندر اپنے سفارتی عملے کی تعداد 50 فیصد تک کم کرے۔

اس رپورٹ کے مطابق ہندوستان نے بھی پاکستان میں اپنے سفارتی عملے کی تعداد 50 فیصد تک کم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

سفارتی عملے کی تعداد کم کرنے کے حوالے سے دونوں ممالک کے مابین پائے جانے والے اختلافات ان ممالک کے مابین نئی کشیدگی کا باعث بنے ہیں۔

ٹیگس