Jun ۲۹, ۲۰۲۰ ۱۳:۱۱ Asia/Tehran
  • کورونا سے متاثر ممالک کی فہرست میں ہندوستان چوتھے نمبرپر

کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے معاملہ میں ہندوستان دنیا کے سب سے زیادہ متاثر ممالک کی فہرست میں چوتھے نمبرپرآگیا ہے۔

ہندوستانی میڈیا کے مطابق میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا وائرس کے 19459 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد متاثرین کی مجموعی تعداد 548318 ہوگئی ہے۔ اسی عرصہ میں کورونا وائرس سے 380 اموات کے ساتھ ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد 16475 ہوگئی ہے جبکہ اب تک 321723 افراد اس وبا سے شفا یاب ہوچکے ہیں۔

واضح رہے کہ دنیا بھر میں کورونا سے متاثر ہونے کے معاملہ میں امریکہ پہلے، برازیل دوسرے، روس تیسرے اور ہندوستان چوتھے نمبر پر ہے جبکہ اس وبا کی وجہ سے اموات کے اعداد و شمار میں بھی امریکہ پہلے، برازیل دوسرے اور برطانیہ تیسرے نمبر پر ہے۔

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ 2 لاکھ 43 ہزار859 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس سے ہلاکتیں 5 لاکھ 4 ہزار 410 ہو گئیں۔

کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 41 لاکھ 85 ہزار 953 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 57 ہزار877 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 55 لاکھ53 ہزار495 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

ٹیگس