Jul ۰۱, ۲۰۲۰ ۱۳:۲۷ Asia/Tehran
  • کشمیر میں تصادم 6 جاں بحق و زخمی

ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر اور اسی طرح لائن آف کنٹرول میں فائرنگ سے 6 افراد جاں بحق اور زخمی ہو گئے۔

 ہندوستان کے زیر انتظام شمالی کشمیر میں ضلع بارہمولہ کے ماڈل ٹاون سوپور میں آج بدھ کی صبح عسکریت پسندوں اور سینٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف)  کے مابین فائرنگ کے تبادلے میں ایک اہلکار ہلاک جبکہ دیگر تین زخمی ہوگئے ہیں۔ جائے واردات پر ایک عام شہری کی بھی لاش ملی ہے۔

سیکورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ علاقہ کو محاصرے میں لے کر حملہ آوروں کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔

دوسری جانب جموں وکشمیر کے ضلع راجوری میں فوج نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے کیری سیکٹر میں آج بدھ کی صبح 5 بج کر 55 منٹ پر دراندازی کی ایک کوشش کو ناکام بنایا جس کے دوران ایک عسکریت پسند مارا گیا جبکہ دیگر عسکریت پسندوں نے واپسی کی راہ اختیار کی۔

دفاعی ذرائع کا کہنا ہے کہ مارے گئے عسکریت پسند کے قبضے سے ایک اے کے 47 اور اس کی دو میگزینیں برآمد کی گئی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ سیکٹر میں تلاشی آپریشن جاری ہے۔

ٹیگس