Jul ۱۸, ۲۰۲۰ ۱۱:۱۹ Asia/Tehran
  • کشمیرمیں مزید 3 عسکریت پسند جاں بحق

ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 6 عسکریت پسند جاں بحق ہوئے ہیں۔

ہندوستان کے زیرانتظام کشمیر کے ضلع شوپیاں میں آج ہفتے کی صبح ہونے والے ایک مسلح تصادم میں 3 عسکریت پسند جاں بحق ہو گئے ہیں۔

جموں کشمیر پولیس کا کہنا ہے کہ ضلع شوپیاں کے امشی پورہ علاقے میں آج ہفتے کی صبح ایک تصادم ہوا جس میں تین عسکریت پسند مارے گئے ہیں۔

سری نگر میں تعینات دفاعی ترجمان کرنل راجیش کالیا نے بھی شوپیاں تصادم میں تین عسکریت پسندوں کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی ہے۔

واضح رہے کہ کل جمعہ کے روز بھی ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کے ضلع کولگام میں مسلح تصادم میں 3 عسکریت پسند جاں بحق جبکہ فوج کے دو اہلکار زخمی ہوگئے تھے۔

 

دنیا بالخصوص عالم اسلام اور علاقے کی اہم خبروں کے لیے ہمارا واٹس ایپ گروپ جوائن کیجئے!

Whatsapp invitation link

6: https://chat.whatsapp.com/DZdWBKZsv7v06U6c7eoOne

ٹیگس