گھر گھر راشن پہنچانے کا اعلان
نئی دہلی سے موصولہ رپورٹ کے مطابق دہلی کے وزیر اعلا اروند کیجریوال نے منگل کو کابینہ کی میٹنگ کے بعد ویڈیو کانفرنس کے ذریعے صحافیوں کو بتایا کہ ان کی حکومت نے گھر گھر راشن پہنچانے کا فیصلہ کیا ہے۔
اروند کیجریوال نے کہا کہ ان کی حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ جو لوگ راشن لینے کے لئے خود راشن کی دکان تک جانا چاہیں انہیں اس کی اجازت ہوگی لیکن جو لوگ راشن کی دکان تک نہ جانا چاہیں ان کے کوٹے کے راشن کی ہوم ڈیلیوری کی جائے گی۔
وزیر اعلیٰ دہلی نے کہا کہ ہوم ڈیلیوری میں گیہوں کے بجائے آٹا دیا جائے گا۔ اروند کیجریوال نے اعلان کیا کہ جس دن راشن کی ہوم ڈیلیوری شروع ہوگی اسی دن مرکز کی ون نیشن ون راشن کارڈ کی اسکیم پر عمل بھی شروع کر دیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ ہوم ڈیلیوری کی اسکیم کے تحت ایف سی آئی کے گودام سے گیہوں اٹھا کر آٹا پسوایا جائے گا اور چاول، چینی اور آٹے کی پیکنگ کر کے لوگوں کے گھروں تک پہنچایا جائے گا۔
دنیا بالخصوص عالم اسلام اور علاقے کی اہم خبروں کے لیے ہمارا واٹس ایپ گروپ جوائن کیجئے!
Whatsapp invitation link