ہندوستان؛ مہاتما گاندھی برسی پر کانگریس کا منریگا تحفظ مارچ
ہندوستان کی اپوزیشن جماعت کانگریس نے آج مہاتما گاندھی کی برسی کے موقع پر منریگا بچاؤ مارچ نکالا اور زور دار احتجاج کیا ۔
سحرنیوز/ہندوستان: میڈيا ذرائع کے مطابق کانگریس نے قومی دیہی روزگارگارنٹی منصوبہ منریگا میں تبدیلیوں کے خلاف کانگریس نے جمعے کو راجدھانی دہلی میں زوردار احتجاج کیا۔ ’منریگا بچاؤ سنگرام‘ کے تحت کانگریس کے سینئر رہنماؤں اور کارکنوں نے مارچ نکالا اور اس منصوبے میں کی جا رہی تبدیلیوں کے خلاف نعرے لگائے۔ مظاہرین نے ہاتھوں میں تختیاں اٹھا رکھی تھیں جن پر حکومت کے خلاف نعرے درج تھے اور مطالبہ کیا گیا تھا کہ منریگا کے ڈھانچے اور اس کے بنیادی مقصد کو کمزور نہ کیا جائے۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel
اس موقع پر جے رام رمیش نے الزام عائد کیا کہ موجودہ حکومت نے عملی طور پر منریگا قانون کو ختم کر دیا ہے کانگریس کےمیڈیا و پبلسٹی شعبے کے چیئرمین پون کھیڑا نے بھی حکومت پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس منریگا کے خلاف اٹھائے گئے ہر قدم کا ڈٹ کر مقابلہ کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ جو حکومت کسانوں، مزدوروں اور نوجوانوں کے وقار کو مجروح کرے، وہ زیادہ عرصہ اقتدار میں نہیں رہ سکتی۔
کانگریس پارٹی نے اعلان کیا ہے کہ منریگا دیہی ہندوستان کی روح میں سرایت کر گئی ہے اور وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت والی حکومت اپنی پوری کوشش کے باوجود اسے ختم نہیں کر سکتی ہے۔
پارٹی نے کہا کہ اس کے کارکن اس کی مخالفت کے لیے اپنی پوری طاقت لگائيں گے اور حکومت کی اس سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔