ہندوستان میں کورونا سے ایک دن میں 1129 افراد ہلاک
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ہندوستان میں کورونا وائرس کے انفیکشن کے ریکارڈ 45 ہزار معاملے سامنے آئے ہیں۔
ہندوستانی وزارت صحت نے جمعرات کو اعلان کیا کہ گزشتہ چوبیس گھنٹے میں کورونا کے پینتالیس ہزار سات سو بیس نئے مریضوں کا اندراج کیا گیا۔ یہ ہندوستان میں ایک دن میں کورونا کے مریضوں میں اضافے کی اب تک کی سب سے بڑی تعداد ہے۔ اس اضافے کے ساتھ ہندوستان میں کورونا سے متاثرین کی تعداد بارہ لاکھ اڑتیس ہزار چھے سو پینتیس ہو گئی ۔
اس مدت کے دوران ہندوستان میں ایک دن میں کورونا سے سب سے زیادہ گیارہ ہزار انتس اموات بھی ریکارڈ کی گئیں، جس کے بعد اس ملک میں کورونا سے ہونے والی اموات کی تعداد انتیس ہزار آٹھ سو اکسٹھ ہو گئی۔
ہندوستانی وزارت صحت کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹے میں ملک میں کورونا سے انتیس ہزار پانچ سو ستاون مریض مکمل طور پر صحتیاب بھی ہوئے ہیں اور اس طرح کورونا کو شکست دینے والوں کی تعداد سات لاکھ بیاسی ہزار چھے سو سات ہوگئی ہے۔ اسکے علاوہ ملک میں کورونا کے فعال معاملات کی تعداد چار لاکھ چھبیس ہزار ایک سو سڑسٹھ ہے۔
ہندوستان میں ریاست مہاراشٹر بدستور کورونا سے متاثرین اور اموات میں پہلے نمبر پر چل رہی ہے۔ مہاراشٹر میں گزشتہ چوبیس گھنٹے میں کورونا کے دس ہزار پانچ سو چھہتر نئے مریضوں اور دو سو اسّی اموات کا اندراج کیا گیا جس کے بعد اس ریاست میں کورونا سے متاثرین کی تعداد تین لاکھ سینتس ہزار چھے سو سات اور مرنے والوں کی تعداد بارہ ہزار پانچ سو چھپن ہو گئی۔ مہاراشٹر میں کورونا سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد ایک لاکھ ستاسی ہزار سات سو انہتر بتائی گئی ہے۔
کورونا کے تعلق سے ریاست تامل ناڈو دوسرے نمبر پر ہے جہاں گزشتہ چوبیس گھنٹے میں کورونا کے پانچ ہزار آٹھ سو انچاس نئے مریضوں اور پانچ سو اٹھارہ نئی اموات کا اندراج ہوا۔ تامل ناڈو میں کورونا سے متاثرین کی تعداد ایک لاکھ چھیاسی ہزار چار سو بانوے اور مرنے والوں کی تعداد تین ہزار ایک سو چوالیس ہو چکی ہے۔ تامل ناڈو میں کورونا سے ٹھیک ہونے والوں کی تعداد ایک لاکھ اکتس ہزار پانچ سو تراسی بتائی گئی ہے۔
ادھر کورونا کے تعلق سے تیسرے نمبر پر چلنے والی ریاست دہلی میں حالات کچھ بہتر ہونے کی خبر ہے۔ دہلی کے ریاستی حکام کے مطابق ریاست میں کورونا سے یومیہ متاثریں اور مرنے والوں کی تعداد میں نمایاں کمی آئی ہے ۔ دہلی میں کورونا سے متاثرین کی مجموعی تعداد ایک لاکھ چھبیس ہزار تین سو تیئس بتائی گئی ہے جن میں سے تین ہزار سات سو انیس افراد موت سے ہمکنار ہو چکے ہیں جبکہ ایک لاکھ سات ہزار چھے سو پچاس افراد کورونا کو شکست دینے میں کامیاب ہوئے اور صحتیاب ہو کے اسپتالوں سے اپنے گھروں کو جا چکے ہیں۔ دہلی میں کورونا کے فعال معاملات کی تعداد چودہ ہزار نو سو چون بتائی گئی ہے۔
دنیا بالخصوص عالم اسلام اور علاقے کی اہم خبروں کے لیے ہمارا واٹس ایپ گروپ جوائن کیجئے!
Whatsapp invitation link