ہندوستان میں کورونا کی بد ترین صورتحال، ایک دن میں 50 ہزار مبتلا
دنیا کے کئی ممالک میں کورونا سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد میں کمی آرہی ہے تاہم ہندوستان میں صورتحال اس سے مختلف ہے۔
ہندوستانی میڈیا نے آج جمعہ کے روز مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جاری تازہ ترین اعداد و شمار کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 49 ہزار 310 نئے کیسز سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 87 ہزار945 ہوگئی اور 740 مریضوں کی اموات کے ساتھ ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد بڑھ کر30 ہزار601 ہوگئی تاہم کورونا سے شفایاب ہونے کا سلسلہ بھی جاری ہے اور اب تک 8 لاکھ 17 ہزار209 افراد صحت یاب ہوئے ہیں۔
مختلف ریاستوں میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صورتحال پر نظر ڈالیں تو سب سے متاثرہ ریاست مہاراشٹر ہے جہاں اب تک 3 لاکھ 47 ہزار 502 افراد کورونا میں مبتلا ہوئے جبکہ 12 ہزار 854 افراد جاں بحق ہوئے۔
دنیا بالخصوص عالم اسلام اور علاقے کی اہم خبروں کے لیے ہمارا واٹس ایپ گروپ جوائن کیجئے!
Whatsapp invitation link