Jul ۲۵, ۲۰۲۰ ۰۹:۵۹ Asia/Tehran
  • رافائل لڑاکا طیارے ہندوستان کے حوالے

فرانس سے خریدے گئے رافائل جنگجو طیارے رواں ہفتے کے دوران ہندوستان کے حوالے کر دیئے جائیں گے۔

غیر ملکی ذرائع کا کہنا ہے کہ ہندوستان نے رافائل جنگی طیاروں کے علاوہ فرانس سے ہیمر میزائل خریدنے کے ایک معاہدے پر بھی دستخط کئے ہیں۔

مبصرین کا کہنا ہے کہ ہندوستان ساٹھ سے ستر کیلو میٹر کے فاصلے تک مار کرنے والے ہیمر میزائلوں کو چین کے ساتھ جاری کشیدگی کے تناظر میں خرید رہا ہے۔

ہیمر میزائل بنانے والی کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ میزائل دور سے ہی با آسانی استعمال کیا جا سکتا ہے اور فضا سے زمین پر مار کرنے والے اس میزائل کا نشانہ بھی اچھا ہے۔

فرانس کے علاوہ ہیمر میزائل مصر اور قطر جیسے ممالک کے پاس بھی موجود ہیں۔

خیال رہے کہ فرانس نے اکتوبر دوہزار اٹھارہ میں پہلا رافائل جنگی طیارہ فرانس میں ہی ہندوستان کے وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کے حوالے کیا تھا۔ اس کے بعد رافائل کے پانچ لڑاکا طیاروں کی پہلی کھیپ چار دن بعد انتیس جولائی کو ہریانہ میں واقع فضائیہ کے امبالہ ہوائی اڈے پر اترے گی۔ فرانس سے خریدے گئے رفال جنگی طیاروں میں پہلے سے ہی فضا سے فضا میں مار کرنے والے میزائل نصب ہوتے ہیں۔

 

دنیا بالخصوص عالم اسلام اور علاقے کی اہم خبروں کے لیے ہمارا واٹس ایپ گروپ جوائن کیجئے!

Whatsapp invitation link

7: https://chat.whatsapp.com/CHPuYaKdUxCGK4bzQDsJf4

ٹیگس