Jul ۲۷, ۲۰۲۰ ۱۲:۵۷ Asia/Tehran
  • ہندوستان: کورونا میں 50 ہزار افراد مبتلا

ہندوستان کی ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں کورونا کے مجموعی ایکٹو کیسزکی تعداد 4 لاکھ 85 ہزار114 تک پہنچ گئی ہے ۔

ہندوستانی میڈیا نے مرکزی وزارت برائے صحت و خاندانی بہبود کی جانب سے آج  پیر کے روز جاری اعداد و شمار کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 49 ہزار931 نئے کیسز سامنے آئے ہیں، جس سے متاثرین کی تعداد 14 لاکھ 35 ہزار 453 ہوگئی ہے۔ اسی کے ساتھ ہی 708 افراد کی ہلاکت کی وجہ سے ہلاک شدگان کی تعداد بڑھ کر 32 ہزار 771 ہوگئی ہے  تاہم کورورنا سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد بھی مسلسل بڑھ رہی ہے اور اب تک 9 لاکھ 17 ہزار 568 افراد صحت یاب ہوئے ہیں۔

دنیا بالخصوص عالم اسلام اور علاقے کی اہم خبروں کے لیے ہمارا واٹس ایپ گروپ جوائن کیجئے!

Whatsapp invitation link

8: ttps://chat.whatsapp.com/KXbwLMavcEmL5WvZZ7yEvB

ٹیگس