ہندوستان میں کورونا کا قہرجاری، ایک دن میں 55 ہزار مبتلا
Jul ۳۱, ۲۰۲۰ ۱۱:۴۴ Asia/Tehran
ہندوستان میں لگاتار دوسرے دن بھی کورونا وائرس کے 52 ہزار سے زیادہ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
ہندوستانی میڈیا نے آج جمعہ کو مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جاری تازہ ترین اعداد و شمار کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 55 ہزار 79 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس سے کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد 16 لاکھ 38 ہزار871 ہوگئی جبکہ 779 افراد اس وبا سے ہلاک ہوئے ہیں، اس طرح اب تک 35 ہزار747 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
اسی مدت کے دوران 37 ہزار 223 افراد جان لیوا وبا سے شفایاب ہوئے ہیں جس سے صحت مند افراد کی مجموعی تعداد 10 لاکھ 57 ہزار 806 ہوگئی ہے۔
دنیا بالخصوص عالم اسلام اور علاقے کی اہم خبروں کے لیے ہمارا واٹس ایپ گروپ جوائن کیجئے!
Whatsapp invitation link