Aug ۰۲, ۲۰۲۰ ۱۷:۱۲ Asia/Tehran
  • ہندوستان میں کورونا ، ایک ریاستی وزیر کا کورونا سے انتقال

ہندوستان میں کورونا کے بڑھتے ہوئے قہر کے درمیان گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پہلی مرتبہ ایک دن میں اکیاون ہزار سے زیادہ افراد صحت یاب ہوئے ہیں۔ اس درمیان ریاست اترپردیش کی ریاستی وزیر کورونا سے انتقال کرگئیں۔

ہندوستان کی چار ریاستوں مہاراشٹر، تمل ناڈو، دہلی اور آندھرا پردیش میں کورونا کے کیسز سب سے زائد ہیں ، ان سبھی ریاستوں میں اس دوران صحت یاب افراد کی تعداد میں بھی بڑے پیمانے پر اضافہ دیکھا گیا۔ آندھرا پردیش میں سب سے زیادہ بارہ ہزار سات سو پچاس، مہاراشٹر میں دس ہزار سات سو پچیس ، تمل ناڈو میں ساٹھ ہزار دس اور دہلی میں بارہ سو ایک افراد صحت یاب ہوئے۔

ہندوستان کی وزارت برائے صحت اور خاندانی بہبود کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران اکیاون ہزار دو سو پچپن افراد صحت یاب ہوئے ہیں ، جس سے صحت یاب افراد کی مجموعی تعدادگیارہ لاکھ پینتالیس ہزار چھے سو تیس ہوگئی ہے۔ زیادہ تر ریاستوں میں صحت یاب افراد کی تعداد میں اضافے کی وجہ سے فعال کیسز صرف دو ہزار چھے سو ستائیس بڑھے ہیں ، جس سے ان کی تعداد پانچ لاکھ سڑسٹھ ہزار سات سو تیس ہوگئی ہے۔گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا متاثرین کے چون ہزار سات سو چھتیس کیسزسامنے آئے جس سے متاثرہ افراد کی تعداد سترہ لاکھ، پچاس ہزار، سات سو چوبیس ہو گئی ہے۔ اس دوران آٹھ سو ترپن افراد کی ہلاکت کی وجہ سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد سینتیس ہزار تین سو چونسٹھ ہو گئی ہے۔ہندوستان سے ہی ایک اور خبر یہ ہے کہ ہندوستان کی ریاست اترپردیش میں کورونا سے متاثرہ تکنیکی تعلیم کی وزیر کمال رانی ورون کی اتوار کے روز موت ہو گئی۔

دنیا بالخصوص عالم اسلام اور علاقے کی اہم خبروں کے لیے ہمارا واٹس ایپ گروپ جوائن کیجئے!

Whatsapp invitation link:

9: https://chat.whatsapp.com/FI0EhwfdLa0KpUhbFMXnfM

ٹیگس