Jan ۲۶, ۲۰۲۶ ۲۱:۴۳ Asia/Tehran
  • صیہونی حکومت نے مقبوضہ علاقوں میں الجزیرہ اور المیادین کی نشریات بند کر دیں

صیہونی حکومت نے مقبوضہ علاقوں میں الجزیرہ اور المیادین کی نشریات بند کر دی ہیں۔

سحرنیوز/عالم اسلام:  قدس پریس کی رپورٹ کے مطابق غیر ملکی میڈیا پر قدغن لگانے کے ایک اور اقدام میں صیہونیوں نے اسرائیل کے اندر الجزیرہ اور المیادین چینلوں کی نشریات کو نوے دن کے لیے بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

صیہونی حکومت کے وزیر مواصلات شلومو قرعی نے ایکس پر اعلان کیا کہ اسرائیل کی ویب سائٹس اور یوٹیوب پر ان دونوں چینلوں کو بلاک کر دیا جائے گا۔

ہمیں فالو کریں:  

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel

 

انہوں نے کہا کہ ان چینلوں کی سیٹلائٹ اور یوٹیوب نشریات کو حکومت کے وزیر جنگ کی صوابدید پر روکا جا سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ان چینلز کو بلاک کرنے کا فیصلہ صیہونی پارلیمنٹ کنیسٹ سے منظور شدہ قانون کے دائرے میں اور وزیراعظم بن یامین نیتن یاہواور کابینہ کی منظوری سے کیا گیا ۔

یہ کارروائی ایک ایسے وقت میں ہوئی ہے جب صیہونی حکومت نے امریکہ اور یورپ کے تعاون سے غزہ میں نسل کشی کا ارتکاب کیا اورعالمی عدالت انصاف کے احکامات کو بھی نظر انداز کیا ہے-

 

ٹیگس