Aug ۲۰, ۲۰۲۰ ۱۰:۵۱ Asia/Tehran
  • ہندوستان کا دعویٰ؛ کشمیر سے فوج کم کر رہے ہیں

ہندوستانی ذرائع کے مطابق مرکزی حکومت نے ملک کے زیر انتظام جموں و کشمیر میں سکیورٹی کی صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد سینٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آ پی ایف) کی سو کمپنیوں کو واپس بلانے کا حکم جاری کیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت داخلہ کے حکم کے مطابق سی آر پی ایف کی چالیس کمپنیوں جبکہ سینٹرل انڈسٹریل سکیورٹی فورس (سی آئی ایس ایف)، بارڈر سکیورٹی فورس (بی ایس ایف) اور مسلح سرحدی فورس (ایس ایس بی) کی بیس بیس کمپنیوں کو واپس بلایا جائے گا۔

جموں و کشمیر کو خصوصی درجہ دینے والی آئینِ ہند کی دفعہ تین سو ستر اور دفعہ پینتیس اے کو ختم کرنے کے بعد پہلی بار بڑی تعداد میں نیم فوجی دستوں کے اہلکاروں کو واپس بلانے کی بات کی جا رہی ہے۔

حکومت کے اس اچانک فیصلے پر ابھی تک کشمیری رہنماوں کا رد عمل سامنے نہیں آیا ہے۔

ٹیگس