Aug ۳۰, ۲۰۲۰ ۱۷:۱۵ Asia/Tehran
  • سرینگر میں جھڑپ، چار افراد کے مارے جانے کی خبر

ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کے صدر مقام سرینگر میں سیکورٹی اہلکاروں اور مسلح علیحدگی پسندوں کے درمیان تازہ جھڑپ میں کم سے کم چار افراد کے مارے جانے کی خبر ہے۔

ہمارے نمائندے نے سرکاری ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ ہفتے اور اتوار کی درمیانی رات موٹر سائیکل پر سوار علیحدگی پسندوں نے پنتھا چوک پر ایک سکیورٹی دستے پر حملہ کر دیا۔ اس حملے کے بعد سیکورٹی اہلکاروں نے پورے علاقے کو محاصرے میں لے کر تلاشی شروع کر دی۔  

اس درمیان ٹارگیٹ ایریا میں چھپے مسلح علیحدگی پسندوں نے فائرنگ شروع کر دی اور جھڑپوں کا سلسلہ اتوار کی صبح تک جاری رہا ۔

جھڑپ میں چار افراد مارے گئے جن میں ایک پولیس کا اے ایس آئی اور تین عسکریت پسند شامل ہیں۔

آخری اطلاع ملنے تک یہ نہیں بتایا گیا تھا کہ عسکریت پسندوں کا تعلق کس گروہ سے تھا۔

 

ٹیگس