Sep ۰۴, ۲۰۲۰ ۱۶:۳۲ Asia/Tehran
  • فوج اور مسلح علیحدگی پسندوں کا تازہ تصادم

ہندوستان کے زیر انتطام کشمیر میں فوج اور مسلح علیحدگی پسندوں کے تازہ تصادم میں ایک فوجی میجر کے زخمی ہونے کی خبر ہے۔

سرینگر سے موصولہ رپورٹ کے مطابق ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کے شمالی علاقے بارہ مولا میں جمعے کی صبح جھڑپ ہوگئی ۔ یہ جھڑپ اس وقت ہوئی جب عسکریت پسندوں کی موجودگی کی اطلاع ملنے کے بعد فوج، سی آر پی ایف اور پولیس کے ایک مشترکہ دستے نے ضلع بارہ مولاکے علاقے پٹن کو محاصرے میں لےکر سرچ آپریشن شروع کیا ۔ اس دوران عسکریت پسندوں کی فائرنگ میں ایک فوجی میجر زخمی ہوگیا ۔ میجر کا تعلق راشٹریہ رائفل فورس کی انتیسویں بٹالین سے بتایا گیا ہے ۔

 

ٹیگس