وزیراعظم مودی کے غرور نے ملک کو کورونا سے دوچار کر دیا: راہل گاندھی
ہندوستان میں کانگرس کے رہنما نے کہا ہے کہ ایک شخص کے غرور کی وجہ سے ملک بھر میں پھیل گیا کورونا پھیل گیا۔
کانگریس کے سینئر رہنما اور سابق صدر راہل گاندھی نے آج بروز پیر کورونا وائرس کے سلسلے میں وزیر اعظم نریندر مودی کو براہ راست نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ان کے غرور کی وجہ سے یہ وبا ملک بھر میں پھیل گئی ہے۔
راہل گاندھی نے ایک ٹویٹ میں لکھا کورونا انفیکشن کی تعداد اس ہفتے 50 لاکھ اور فعال معاملوں کی تعداد 10 لاکھ کو پار کر جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ غیر منصوبہ بند لاک ڈاؤن ایک شخص کے غرور کی دین ہے جس سے کورونا ملک بھر میں پھیل گیا۔
واضح رہے کہ ہندوستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 92 ہزار 71 افراد کے کورونا میں مبتلا ہونے سے اس ملک میں کورونا میں مبتلا ہونے والوں کی تعداد 48 لاکھ 46 ہزار427 ہو گئی جبکہ ایک دن میں ایک ہزار 136 افراد کے ہلاک ہونے کے بعد کورونا سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 79 ہزار 722 تک پہونچ گئی۔ 37 لاکھ 80 ہزار 107 افراد اب تک کورونا سے صحت یاب بھی ہوئے ہیں۔