Oct ۲۳, ۲۰۲۴ ۱۰:۲۹ Asia/Tehran
  • ایرانی صدر اور ہندوستانی وزیراعظم کی ملاقات

ایرانی صدر اور ہندوستانی وزیراعظم کی ملاقات روس میں جاری برکس اجلاس کے موقع پر ہوئی۔

سحرنیوز/ہندوستان: مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، برکس اجلاس میں شرکت کے لئے ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان آج روس پہنچ گئے ہیں۔
اس ملاقات میں صدر ایران ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ ہم علاقے میں کشیدگی پھیلنے سے روکنے کی بھرپور کوشش کر رہے ہيں۔ صدر ایران نے یہ بات روس میں ہندوستانی وزیراعظم مودی سے ملاقات میں کہی، اس ملاقات میں ایرانی صدر اور ہندوستانی وزیراعظم نے باہمی دلچسپی کے مختلف موضوعات پر تبادلہ خیال کیا۔
یاد رہے ایرانی صدر مسعود پزشکیان اپنے روسی ہم منصب ولادیمیر پیوٹن کی دعوت پر برکس سربراہان کے 16ویں اجلاس میں شرکت کے لئے آج روس کے شہر کازان کے لئے روانہ ہوگئے تھے۔ ایرانی صدر اس دورے میں "ترقی اور منصفانہ عالمی سلامتی کے لیے کثیرالجہتی کو مضبوط بنانا" کے عنوان سے منعقدہ برکس سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے اور برکس پلس کے "باہمی تعاون کے ذریعے ایک بہتر دنیا کی تعمیر" کے موضوع پر منعقدہ اجلاس سے خطاب کریں گے۔

ٹیگس