Sep ۱۸, ۲۰۲۰ ۱۰:۱۵ Asia/Tehran
  • کشمیر میں ہڑتال، کاروبار زندگی معطل

ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں کُل جماعتی حریت کانفرنس کی اپیل پر آج بروز جمعہ ہڑتال کی جا رہی ہے۔

ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں کُل جماعتی حریت کانفرنس نے خاتون اور کشمیری نوجوانوں کی ہلاکت اور سکیورٹی فورسز کے مظالم کے خلاف آج بروز جمعہ وادی میں احتجاجی ہڑتال جبکہ نماز جمعہ کے بعد مساجد کے باہر احتجاج کی کال دی ہے۔

کُل جماعتی حریت کانفرنس کی اپیل پر وادی میں تمام کاروباری مراکز بند ہیں اور سڑکوں پر ٹریفک بھی بہت ہی کم ہے۔ جبکہ سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔

حریت کانفرنس کا کہنا ہے کہ محاصرے کی آڑ میں غیر قانونی حراست کے دوران معصوم کشمیری نوجوانوں کی ہلاکت گھناؤنا عمل ہے، کُل جماعتی حریت کانفرنس مطالبہ کرتی ہے کہ بین الاقوامی تحقیقاتی ادارے  ہندوستانی فورسز کی ان گھناؤنی کارروائیوں کی تحقیقات کریں۔

واضح رہے کہ کل سری نگر میں خاتون سمیت 4 عسکریت پسند فورسز کی فائرنگ سے جاں بحق ہو گئے تھے۔

ٹیگس