Sep ۲۴, ۲۰۲۰ ۱۷:۳۱ Asia/Tehran
  • ہندوستان کے زیرانتظام کشمیر میں جھڑپ، ایک سکیورٹی اہلکار ہلاک

ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں مسلح علیحدگی پسندوں کے حملے میں ایک سیکورٹی جوان کے ہلاک ہونے کی خبر ہے۔

سرینگر سے موصولہ رپورٹ کے مطابق جمعرات کی صبح ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کے ضلع بڈگام کے بادی پورہ چاڈورہ نامی علاقے میں سینٹرل ریزرو پولیس فورس کی ایک ٹیم پر حملہ ہوا۔ رپورٹ کے مطابق مسلح علیحدگی پسندوں نے پہلے سی آر پی ایف کی ٹیم پر گرینیڈ پھینکا اور پھر اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی۔

انسٹاگرام پر آپ ہمیں فالو کر سکتے ہیں
اس حملے میں سی آر پی ایف کا ایک جوان شدید طور پر زخمی ہو گیا اور عسکریت پسند اس کی رائفل بھی چھین لے گئے۔ بعد میں اسپتال پہنچنے کے بعد زخموں کی شدت کے باعث یہ جوان ہلاک ہو گیا۔ اس حملے کے بعد ہندوستانی سیکورٹی اہلکاروں نے علاقے میں وسیع پیمانے پر سرچ آپریشن شروع کردیا جو آخری اطلاع ملنے تک جاری تھا۔

ٹیگس