کشمیر میں تصادم، 2 عسکریت پسند جاں بحق
ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2 عسکریت پسندوں سمیت 3 افراد جاں بحق ہوئے۔
ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے بجبہاڑہ کے سرہامہ علاقے میں مزید 2 عسکریت پسند ہندوستانی فوج کے ساتھ تصادم میں جاں بحق ہوئے۔
کشمیر زون پولیس نے اپنے آفیشل ٹویٹر ہینڈل پر ایک ٹویٹ میں دعوی کیا کہ سرہامہ انکاؤنٹر میں جاں بحق ہونے والوں کا تعلق لشکر طیبہ سے ہے اور ان کی تحویل سے اسلحہ و گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔
انسٹاگرام پر آپ ہمیں فالو کر سکتے ہیں
مسلح تصادم ختم ہونے کے بعد جائے وقوعہ پر پھٹنے سے رہ گئے دھماکہ خیز مواد کے اچانک پھٹنے سے دو عام شہری زخمی ہوگئے ہیں جنہیں علاج و معالجہ کے لئے ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ کل سری نگر میں مسلح افراد کے حملے میں وکیل بابر قادری کی موت ہوگئی۔ حملے کے فوراً بعد بابر قادری کو نزدیکی اسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ اعلان کردیا ہے۔ کہا جا رہا ہے کہ گزشتہ دنوں بابر قادری نے ایک ٹی وی ڈبیٹ میں کشمیر موضوع پرگفتگو کی تھی جس کے بعد ان پر یہ جان لیوا حملہ ہوا۔