Oct ۰۶, ۲۰۲۰ ۱۱:۴۰ Asia/Tehran
  • ہندوستان و پاکستان کے مابین فائرنگ، ایک ہندوستانی فوجی ہلاک

پاکستان اور ہندوستان کے مابین لائن آف کنٹرول پر ایک بار پھر فائرنگ کا تبادلہ ہوا ہے۔

ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کے راجوری ضلع میں ایل او سی سے متصل علاقوں میں گولہ باری میں ہندوستانی فوج کا جونیئر کمیشنڈ آفیسر ہلاک ہو گیا۔

ہندوستان کے دفاعی ترجمان نے دعوا کیا کہ پاکستان نے پیر کی شام تقریباً ساڑھے 6 بجے خطرناک گولہ باری کی اور مارٹر گولے داغ کر جنگ بندی کی خلاف ورزی کی۔

تازہ ترین اطلاعات کے مطابق نوشیرہ سیکٹر میں دونوں طرف سے گولہ باری کا سلسلہ جاری ہے۔

انسٹاگرام پر آپ ہمیں فالو کر سکتے ہیں

دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ پیر کے روز کشمیر کی راجدھانی سری نگر کے نوگام علاقے میں موٹرسائیکل پر سوار مسلح افراد نے سیکورٹی اہلکاروں پر گولہ باری کی جس میں مرکزی ریزرو پولیس کے 2 اہلکار ہلاک اور تین زخمی ہو گئے۔ ترجمان کے مطابق زخمیوں میں سی آر پی ایف کا ایک معاون اسسٹنٹ سب انسپکٹر شامل ہے۔

کشمیر زون پولیس کے انسپکٹر جنرل وجے کمار کا کہنا ہے کہ پانپور حملے میں لشکر طیبہ سے وابستہ دو جنگجو ملوث ہیں جنہیں بہت جلد ہلاک کر دیا جائے گا۔

اس واقعہ کے بعد سکیورٹی اہلکاروں نے پورے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔

ٹیگس