تمام سیاسی قیدیوں کو رہا کیا جائے: کشمیری رہنما
Oct ۰۹, ۲۰۲۰ ۱۰:۰۴ Asia/Tehran
ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کی حریت کانفرنس نے تمام سیاسی قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔
حریت کانفرنس کے رہنما میر واعظ عمر فاروق نے تمام سیاسی قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ کشمیریوں کو آمرانہ طرز عمل اختیار کرتے ہوئے غیر اخلاقی طور پر نظر بند رکھا گیا ہے۔
حریت کانفرنس کے بیان میں آیا ہے کہ کشمیر سمیت ہندوستان کی مختلف جیلوں منجملہ تہاڑ جیل، کوٹ بلوال جیل، جودھ پور جیل، آگرہ جیل، امپھلا جیل، ہریانہ جیل میں سینکڑوں کشمیری قید و بند کی زندگی گزار رہے ہیں۔
میر واعظ عمر فاروق کا کہنا تھا کہ حریت رہنماﺅں، کارکنوں، کمسن لڑکوں، صحافیوں، وکلاء اور تاجروں سمیت ہزاروں کشمیری بے بنیاد الزامات کے تحت جیلوں میں قید ہیں۔