Oct ۰۹, ۲۰۲۰ ۱۱:۵۰ Asia/Tehran
  • ہندوستان, کورونا میں کمی کا رجحان بدستور جاری

گزشتہ اتوار سے ہندوستان میں کورونا ایکٹیو کیسز میں لگاتار کمی ہو رہی ہے۔

ہندوستانی میڈیا نے مرکزی وزارت صحت و خاندانی بہبود کی جانب سے آج جمعہ کو جاری تازہ ترین اعداد و شمار کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 78 ہزار 365 کورونا مریض شفایاب ہوئے ہیں جس کے بعد ملک میں اس مہلک وائرس سے صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد بڑھ کر 59 لاکھ 6 ہزار 69 ہوگئی ہے۔

اسی عرصے میں کووڈ۔19 کے 70 ہزار 496 نئے مریضوں کے سامنے آنے کے بعد کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد 69 لاکھ 6 ہزار 152 ہوگئی ہے۔

اس درمیان گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 964 مریضوں کی ہلاکت کے بعد ملک میں جان لیوا وبا کورونا سے ہلاک شدگان کی تعداد بڑھ کر10 لاکھ 6 ہزار 490 تک پہونچ گئی۔ اس وقت ہندوستان میں ایکٹیو کیسز کی شرح 12.94 فیصد، شفایابی کی شرح 85.52 فیصد جبکہ اموات کی شرح 1.54 فیصد بتائی جاتی ہے۔

ٹیگس