Oct ۱۵, ۲۰۲۰ ۱۹:۵۴ Asia/Tehran
  • کشمیر میں ہند نواز جماعتوں کے قائدین کا اجلاس

ہندوستان کے زیرانتظام جموں کشمیر میں ہند نواز جماعتوں کے قائدین نے جموں کشمیر کی خصوصیت حیثیت کی بحالی کا مطالبہ کرتے ہوئے کشمیری عوام کے حقوق واپس لینے کے عزم کا اعلان کیا ہے۔

ہندوستان کے زیر انتظام جموں کشمیر کے سابق وزیر اعلی اور نیشنل کانفرنس کے سربراہ فاروق عبداللہ نے ہند نواز جماعتوں منجملہ پبلک ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کی سربراہ محبوبہ مفتی کے ساتھ مشترکہ اجلاس کے بعد مرکزی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ جموں کشمیر اور لداخ کے تمام حقوق واپس کرے.

فاروق عبداللہ نے ساتھ ہی محبوبہ مفتی کی پارٹی پی ڈی پی کے ساتھ اتحاد کا بھی اعلان کیا- دونوں جماعتوں نے اس اتحاد کو پیپلز الائنس فار گوپکار ڈکلریشن کا نام دیا ہے۔

اجلاس کے بعد فاروق عبداللہ نے کہا کہ ہمارا مطالبہ ہے کہ جموں کشمیر اور لداخ کو وہ سارے حقوق واپس لوٹائے جائیں جو ہم سے پانچ اگست دوہزار انیس کو چھینے گئے- انہوں نے کہا کہ ہم کچھ دن بعد پھر اجلاس کریں گے۔

یہ اجلاس فاروق عبداللہ کے گھر پر منعقد ہوا تھا -

واضح رہے کہ محبوبہ مفتی کی حراست اور نظر بندی چودہ مہینے کے بعد دو روز قبل ہی ختم ہوئی ہے اور رہا ہونے کے بعد منظر عام پر آئی ہیں-

ٹیگس