Oct ۱۷, ۲۰۲۰ ۱۱:۳۱ Asia/Tehran
  • ہندوستان میں کورونا سے ایک دن میں837 افراد ہلاک

ہندوستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے ہلاکتوں میں ایک بار پھر اضافہ ہوا ہے۔

ہندوستانی میڈیا نے صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت کی جانب سے آج  ہفتہ کے روز جاری تازہ ترین اعداد و شمار کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 837 افراد ہلاک ہوئے اس طرح ہلاکتوں کی تعداد ایک لاکھ 12 ہزار 998 ہو گئی ہے۔

ہندوستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 70 ہزار 816 افراد صحت یاب ہوئے جس سے اس ملک میں جان لیوا وبا سے نجات پانے والوں کی تعداد بڑھ کر 65 لاکھ 24 ہزار595 ہو گئی۔ اسی عرصہ کے دوران کورونا کے 62 ہزار 612 نئے کیسز سامنے آنے کے بعد اس ملک میں کورونا مریضوں کی تعداد بڑھ کر 74 لاکھ 32 ہزار 680 ہوگئی ہے ۔

واضح رہے کہ ہندوستان میں گزشتہ ایک ہفتے میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد نو لاکھ سے کم ہوکر تقریباً 7.96 لاکھ ہو گئی ہے۔

ٹیگس