Oct ۱۸, ۲۰۲۰ ۱۱:۴۲ Asia/Tehran
  • ہندوستان میں کورونا کا قہر، 24 گھنٹے میں 1033 ہلاکتیں

ہندوستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے ہلاکتوں میں ایک بار پھر اضافہ ہوا ہے۔

ہندوستانی میڈیا نے صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت کی جانب سے آج  اتوار کے روز جاری تازہ ترین اعداد و شمار کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید ایک ہزار 33 افراد ہلاک ہوئے اس طرح ہلاکتوں کی تعداد ایک لاکھ 14 ہزار 31 ہو گئی ہے۔

ہندوستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 72 ہزار 614 افراد صحت یاب ہوئے جس سے اس ملک میں جان لیوا وبا سے نجات پانے والوں کی تعداد بڑھ کر 65 لاکھ 97 ہزار209 ہو گئی۔ اسی عرصہ کے دوران کورونا کے 61 ہزار 871 نئے کیسز سامنے آنے کے بعد اس ملک میں کورونا مریضوں کی تعداد بڑھ کر 74 لاکھ 94 ہزار 551 ہوگئی ہے ۔

واضح رہے کہ ہندوستان میں  نئے معاملوں کے مقابلے میں کورونا وبا سے صحتیاب ہونے والے لوگوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

ٹیگس