بہار اسمبلی کے لیے پولنگ کا آغاز
Oct ۲۸, ۲۰۲۰ ۱۶:۳۴ Asia/Tehran
ہندوستان کی ریاست بہار میں انتخابات کا آغاز ہوگیا۔
ہندوستانی میڈیا کے مطابق بہار کے اسمبلی انتخابات کے پہلے دن میں اکہتر اسمبلی نشستوں کے لئے بدھ کی صبح سات بجے پولنگ کا آغاز ہوا۔ رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ پولنگ کے لئے سخت سیکورٹی انتظامات کے ساتھ ہی کورونا کے پھیلاؤ کے پیش نظر میڈیکل پروٹوکول کا بھی خاص خیال رکھا گیا ہے۔
اس رپورٹ کے مطابق اکہتر اسمبلی حلقوں کے سبھی اکتیس ہزار تین سو اسّی پولنگ اسٹیشنوں میں ووٹروں کے لئے سینی ٹائزر، دستانوں اور ماسک کا انتظام کیا گیا ہے۔ پولنگ اسٹیشن میں داخل ہونے سے پہلے ہر ووٹر کا ٹمپریچر بھی لیا گیا۔ اس کے علاوہ ماؤ نواز چھاپہ ماروں کے حملوں کے امکان کے پیش نظر سیکورٹی کے سخت انتظامات بھی کئے گئے۔