Nov ۰۲, ۲۰۲۰ ۱۷:۲۶ Asia/Tehran
  • راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی واڈرا کی حکومت پر تنقید

ہندوستان کی سب سے بڑی اپوزیشن جماعت کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی اور جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے کہا ہے کہ حکومت سرمایہ داروں کو فروغ دے رہی ہے اور کسانوں اور غریبوں کو نظر انداز کر رہی ہے۔

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی اور جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی نے ہندوستان میں بڑھتی ہوئی مہنگائی اور کساد بازاری پر حکومت کو سخت ہدف تنقید بنایا اور حکومت پر سرمایہ داروں کو فروغ دینے اور غریبوں اور کسانوں پر توجہ نہ دینے کا الزام لگایا ۔ کانگریس کے اہم رہنما راہل گاندھی نے ایک ٹوئٹ میں حکومت پر طنزکرتے ہوئے کہا کہ ’’ملک کے کسانوں نے مانگی منڈی، وزیر اعظم نے انہیں تھمادی خوفناک مندی‘‘۔

راہل گاندھی نے کہا کہ بہار کے کسانوں نے حکومت کی زرعی پیداوار مارکیٹ کمیٹی- اے پی ایم سی جیسے اصلاحاتی اقدامات کو مسترد کردیا ہے۔

درایں اثنا کانگریس پارٹی کی جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے بھی حکومت کی پالیسیوں پر تنقید کرتے ہوئے اپنے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ بی جے پی نے عوام کو دیوالی کا تحفہ زبردست مہنگائی کی شکل میں دیا ہے جبکہ اپنے سرمایہ دار دوستوں کو دیوالی گفٹ چھے ایئرپورٹس کی صورت میں دیا ہے ۔

ٹیگس