Nov ۰۵, ۲۰۲۰ ۱۶:۵۰ Asia/Tehran
  • ملک میں بڑھتی ہوئی بے روزگاری کی ذمہ دار موجودہ مرکزی حکومت ہے: راہل گاندھی

ہندوستان میں حزب اختلاف کانگریس پارٹی کے رہنما راہل گاندھی نے ملک میں بڑھتی ہوئی بے روزگاری کا ذمہ دار موجودہ مرکزی حکومت کو قرار دیا ہے۔

ہندوستان کی سرکاری خبررساں ایجنسی یو این آئی کے مطابق کانگریس پارٹی کے سابق صدر اور وائناڈ سے رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی نے جمعرات کو ایک بیان میں کہا ہے کہ موجودہ مرکزی حکومت کے پاس بے روزگاری کے بحران کا کوئی حل نہیں ہے۔انھوں نے کہا کہ ملک میں بڑھتی ہوئی بے روزگاری ایسی قومی آفت ہے جو بڑھتی ہی جارہی ہے ۔

مسٹر راہل گاندھی کا کہنا تھا کہ نریندر مودی کی حکومت صرف جھوٹے وعدے کرنا جانتی ہے بحران کو حل کرنا نہیں ۔مسٹر راہل گاندھی کے مطابق ہندوستان میں ستمبر کے مقابلے میں اکتوبر میں ملازمتوں میں مزید کمی آئی ہے اور بے روزگاری بڑھی ہے۔

ٹیگس