Nov ۰۵, ۲۰۲۰ ۲۲:۲۱ Asia/Tehran
  • دیوالی پر پٹاخے نہ چھوڑے جائیں، دہلی کے وزیر اعلی کی عوام سے اپیل

دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے عوام سے اپیل کی ہے کہ دیوالی پر پٹاخے نہ چھوڑے جائیں۔

 ہندوستان کی سرکاری خبررساں ایجنسی یو این آئی کے مطابق وزیر اعلی اروند کیجریوال نے جمعرات کو ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے دہلی کے عوام سے کہا ہے کہ کورونا کے پھیلاؤ اور خطرناک فضائی آلودگی کے پیش نظر، اس سال بھی دیوالی پر پٹاخے نہ چھوڑیں۔انھوں نے کہا کہ گزشتہ برس ہم نے دہلی میں پٹاخے نہ چھوڑنے کا عزم کیا تھا اور کناٹ پلیس پر جمع ہوکر دیوالی کی خوشیاں ایک ساتھ منائی تھیں اسی طرح اس سال بھی ہم دیوالی پر پٹاخے نہیں چھوڑیں گے ۔

دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے کہا ہم دیکھ رہے ہیں کہ آ‎سمان پر چاروں طرف دھواں چھایا ہوا ہے اور فضائی آلودگی کی وجہ سے کورونا کی صورتحال بھی خراب ہورہی ہے۔انھوں نے کہا کہ ضرورت اس بات کی ہے کہ دیوالی پر پٹاخے نہ چھوڑے جائیں۔ اروند کیجریوال نے کہا کہ اگر ہم پٹاخے چھوڑیں گے تو اپنے ہی بچوں اور اپنے ہی کنبے کی زندگی سے کھیلیں گے۔ لہذا ہم دیوالی پر پٹاخے نہیں چھوڑیں گے ۔

ٹیگس