Nov ۰۶, ۲۰۲۰ ۱۲:۵۳ Asia/Tehran
  • سعودی عرب کی ہندوستان میں تازہ سرمایہ کاری

سعودی عرب کے سرکاری سرمایہ کاری فنڈ (پی آئی ایف) نے ہندوستان کی ریلائنس ریٹیل وینچورز لمیٹڈ کے 04/2 فی صد حصص خرید کرنے کا اعلان کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق سعودی عرب نے ہندوستانی فرم کے یہ حصص ایک ارب 30 کروڑ ڈالر میں خریدے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق ریلائنس ریٹیل وینچورز تیل سے ٹیلی مواصلات تک مختلف شعبوں میں کاروبار کرنے والے ہندوستان کے بڑے گروپ ریلائنس کی تھوک پرچون کا کاروبار کرنے والی شاخ ہے۔

ریلائنس انڈسٹریز ایشیا کے اور ہندوستان کے امیر ترین شخص مکیش امبانی کی ملکیت  ہے۔ مکیش امبانی نے جمعرات کو ایک بیان میں کہا ہے کہ ’’ریلائنس کی سعودی عرب سے ایک طویل شراکت داری ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ پبلک انوسٹمنٹ فنڈ (پی آئی ایف) سعودی عرب میں معاشی تبدیلیوں کے عمل میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔

خیال رہے کہ ہندوستان میں بی جے پی حکومت کے آنے کے بعد سے سعودی عرب کے ساتھ ہندوستان کے تعلقات کو سیاسی و اقتصادی سمیت مختلف شعبوں میں خاصا فروغ ملا ہے۔

ٹیگس