ممبئی انڈینز نے آئی پی ایل فائنل جیت لیا
ممبئی انڈینز نے آئی پی ایل فائنل جیت کے پانچویں ٹرافی اپنے نام کرلی ۔
آئی پی ایل کے فائنل میچ میں ممبئی انڈینز نے دہلی کیپیٹلز کو شکست دے کر ایک بار پھر آئی پی ایل چمیپئن کا اعزاز حاصل کر لیا۔
ممبئی انڈینز نے پانچویں بار آئی پی ایل فائنل جیت کے چیپمئنشپ اپنے نام کی ہے۔ ممبئی انڈینز آئی پی ایل کے پہلے کوالیفائر میچ میں دہلی کیپیٹلز کو شکست دے کے فائنل میں پہنچی تھی اور دوسرے کوالیفائر میچ میں دہلی کیپیٹلز نے حیدرآباد سن رائزرس کو شکست دے کر فائنل کے لئے کوالیفائی کیا تھا۔
فائنل میچ میں ٹاس دہلی کیپیٹلز نے جیتا اور پہلے بیٹنگ کا انتخاب کیا۔ ممبئی انڈینز نے شروع میں ہی دہلی کیپیٹلز کے اوپنر بلے بازوں اور اس کے بعد تیسرے بلے باز کو آؤٹ کرکے دہلی کیپیٹلز کو پریشر میں لے لیا لیکن کپتان سریش ایّئر اور ریشبھ پنت نے گیم کو سہارا دیا۔ اسکور ایک سو چھپن تک پہنچایا اور ممبئی انڈینز کو ایک سو ستاون کا ٹارگیٹ دیا۔
ممبئی انڈینز نے بہت ہی ایگریسیو انداز میں بلے بازی شروع کی۔ کوئنٹم ڈی کوک کے آؤٹ ہونے کے باوجود روہت شرما نے شاندار اڑسٹھ رن بنائے اور ممبئی انڈینز نے اٹھارہ اوور اور چار گنیدوں میں ٹارگٹ پورا کرلیا اور پانچویں بار آئی پی ایل ٹرافی جیت لی۔
ممبئی انڈینز کے ٹرینٹ بولٹ کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ ملا۔ انہوں نے چار اوور میں تین وکٹ لئے تھے۔ ممبئی انڈینز کو چیپمئن شپ کے ساتھ ہی ٹورنامنٹ میں فیئر پلے ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔