ہندوستان کے دارالحکومت دہلی میں کورونا کا قہر
ہندوستان میں کورونا کے متاثرین کی مجموعی تعداد 91 لاکھ 77 ہزار840 ہو گئی ہے۔
ہندوستانی وزارت صحت کی آج منگل کے روز کی رپورٹ کے مطابق ملک میں کورونا وائرس کو شکست دینے والے افراد کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے اور زیر علاج مریضوں کی شرح پانچ فیصد سے کم ہو گئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 37 ہزار975 نئے مریض سامنے آئے ہیں جس کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد 91 لاکھ 77 ہزار840 ہوگئی ہے تاہم اس عرصے میں 42 ہزار 314 مریض صحتیاب بھی ہوئے ہیں جس کے بعد کورونا کو شکست دینے والوں کی تعداد 86 لاکھ 4 ہزار955 ہوگئی ہے اور اسی عرصے میں مزید 480 مریض اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے جس کے بعد مرنے والوں کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 34 ہزار 218 ہوگئی ہے۔
درایں اثنا دارالحکومت دہلی میں کورونا وائرس کا قہر بدستور جاری ہے اور پچھلے 24 گھنٹے میں اس کے 4454 نئے معاملے سامنے آئے ہیں۔اس دوران 121 مریضوں کی موت ہوئی ہے۔