ہند آسٹریلیا دوسرا ٹی ٹوئنٹی
ہند آسٹریلیا دو ملکی ٹی ٹوئنٹی سریز کا دوسرا میچ بھی ہندوستان نے چھے وکٹوں سے جیت لیا ہے۔
سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے گئے ٹی ٹوئنٹی کے دوسرے میچ میں ہندوستان نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا اور آسٹریلیا کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔آسٹریلیا کی ٹیم نے مقررہ بیس اوور میں پانچ کھلاڑیوں کے نقصان پر ایک سو چورانوے رن بنائے۔ آسٹریلیا کی پہلی وکٹ سینتالیس رن پر گری جب ڈی شارٹ آوٹ ہوئے، دوسری اہم وکٹ بہتر رن پر گری جب میتھیو ویڈ کو پویلن میں جانا پڑا، انہوں سے سب سے زیادہ اٹھاون رن بنائے۔ تیسرے نمبر پر گلین میکس اور چوتھے نمبر پر اسٹیو اسمتھ آوٹ ہوئے، جبکہ مارکس اسٹونس اور ڈینیل سامس ناٹ آوٹ رہے۔
ہندوستان کی جانب سے نٹراجن نے چار اوور بالنگ کی ، بیس رن دیئے اور دوکھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔ ٹھاکر اور چاہل نے ایک ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا۔بعد ازاں ہندوستانی ٹیم نے آسٹریلیا کی جانب سے دیا گیا ایک سو چورانوے رن کا ہدف صرف چار کھلاڑیوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔راہل اور دھون نے ہندوستان کی جانب سے بیٹنگ کا شاندار آغاز کیا اور پانچ اوور میں ٹیم کے اسکور کو پچاس سے اوپر پہنچادیا۔ مگر میشل نے اینڈریو کی بال پر، راہل کو کیچ آوٹ کرکے دونوں کی شراکت کا اس وقت خاتمہ کردیا جب ہندوستان کی ٹیم کا سکور صرف چھپن رن پر تھا۔ہندوستان کی دوسری وکٹ پچانوے رن پر گری، جب دھون باون رن بنا کر آوٹ ہوئے، تیسری وکٹ ایک سو بیس پرگری جب سیمسن نے پویلن کی راہ لی اور چوتھی وکٹ ایک سو انچاس پر گری اور کوہلی کو گراونڈ چھوڑنا پڑا جبکہ ہاردک پانڈیا اور شریاس ایّر ناٹ آوٹ رہے۔ آسٹریلیا کی جانب سے ڈینیئل، اینڈریو، میشل اور ایڈم نے ایک ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا۔ہندوستان کے ہاردک پانڈیا کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔اس جیت کے بعد ہندوستان کو تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سریز میں میزبان آسٹریلیا کے خلاف دو ایک کی برتی حاصل ہوگئی ہے۔ہندوستان اور آسٹریلیا کے درمیان اگلا میچ منگل کو سڈنی کرکٹ گراونڈ میں کھیلا جائے گا۔