Dec ۱۶, ۲۰۲۰ ۰۹:۳۱ Asia/Tehran
  • ہندوستان میں کسانوں کے احتجاج کا 21 واں دن

سپریم کورٹ آف انڈیا میں کسانوں کی احتجاجی تحریک کے حوالے سے اب تک تین درخواستیں دائر کی گئی ہیں ۔

نریندرمودی حکومت کے نئے زرعی اصلاحاتی قوانین کی واپسی کا دباو بنانے کیلئے دہلی کے بارڈر پر ڈٹے کسانوں کے احتجاج کا آج بدھ کو 21 واں دن ہے تاہم ہندوستان کی حکومت واضح کرچکی ہے کہ وہ کسی بھی قیمت پر ان قوانین کو واپس نہیں لے گی البتہ کچھ ترمیم کیلئے تیار ہے۔

کسانوں اور حکومت کی اس جنگ میں آج کا دن کافی اہم ہے۔ دہلی کی سرحدوں پر کسانوں کا مظاہرہ جاری رہے گا یا انہیں کہیں اور بھیجا جائے گا ، اس پر آج سپریم کورٹ میں سماعت ہوگی ۔ چیف جسٹس ایس اے بوبڑے ، جسٹس اے ایس بوپنا اورجسٹس وی رام سبرامنیم کی بینچ اس معاملہ کی سماعت کی کرے گی ۔

سپریم کورٹ آف انڈیا میں کسانوں کی احتجاجی تحریک کے حوالے سے اب تک تین درخواستیں دائر کی گئی ہیں ۔

عدالت عظمی میں کسانوں سے وابستہ ایک اور درخواست پر آج سماعت ہونے والی ہے ۔ اس درخواست میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ مرکزی حکومت کو کسانوں کے مطالبہ پر غور کرنے کی ہدایت دے ۔

ٹیگس