Dec ۱۷, ۲۰۲۰ ۱۹:۲۷ Asia/Tehran
  • کسانوں کے معاملے سے بچنے کے لئے حکومت، پارلیمنٹ اجلاس سے گریزاں ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس پارٹی کی قومی جنرل سیکریٹری پرینیکا گاندھی نے پارلیمنٹ کا سرمائی اجلاس نہ بلائے جانے کو قابل اعتراض قرار دیا ہے۔

دہلی سے موصولہ رپورٹ کے مطابق کانگریس پارٹی کی قومی جنرل سیکریٹری پرینیکا گاندھی نے کہا ہے کہ مرکزی حکومت پارلیمنٹ کا سرمائی اجلاس اس لئے نہیں بلا رہی ہے کہ پارلیمنٹ کا اجلاس ہوگا تو وہاں کسانوں کا مسئلہ اٹھایا جائے گا۔

انھوں نے کہا کہ مودی حکومت پارلیمنٹ کا اجلاس بھی اپنے سرمایہ دار دوستوں کو فائدہ پہنچانے کے لئے بلاتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مودی حکومت نے کورونا کے پھیلاؤ میں شدت کے باوجود پارلیمنٹ کا مانسون اجلاس بلایا اور سرمایہ داروں کو فائدہ پہنچانے کے لئے تین زرعی قوانین پاس کروائے۔

پرینیکا گاندھی نے کہا کہ کسانوں نے تینوں نئے زرعی قوانین کو مسترد کر دیا ہے اور اس کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں تو اب حکومت پارلیمنٹ کا سرمائی اجلاس نہیں بلا رہی کیونکہ وہ جانتی ہے کہ اگر پارلیمنٹ کا اجلاس ہوا تو وہاں حزب اختلاف کسانوں کا مسئلہ اٹھائے گی۔

ٹیگس